Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا

صدقہ فطر، فدیے کی کم ازکم مقدار320 روپے فی کس ہے
شائع 25 مارچ 2023 04:40pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مذہبی اسکالرمنیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ صدقہ فطر، فدیے کی کم ازکم مقدار320 روپے فی کس ہے، گندم کا آٹا2 کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 320 روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جَو 4 کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 480 روپے ہے جبکہ کھجور 4 کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2800 روپے ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمش 4 کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے ہے۔

پاکستان

Ramzan 2023

MuftiMuneeb ur Rehman