Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر میں میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

صوبے کے 29 اضلاع میں 25 میت گاڑیاں فراہم کردی گئیں
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2023 02:29pm
ایمبولینس نہیں،میت گاڑی دی جائے گی، رپورٹ - تصویر/ ویکی پیڈیا
ایمبولینس نہیں،میت گاڑی دی جائے گی، رپورٹ - تصویر/ ویکی پیڈیا

سندھ حکومت نے اسپتالوں سے میتیں منتقلی کے لئے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری صحت کے جواب کی کاپی آج نیوز کی موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں 25 میت گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ میت منتقلی کیلئے ایمبولینس نہیں اب میت گاڑی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چھوٹے شہروں سے کراچی یا حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں علاج کے لیے آنے والے افراد کے لواحقین کو ایک بڑا خرچ اس وقت برداشت کرنا پڑتا ہے جب ان کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں اور میت آبائی علاقے کو واپس لے جانے کے لیے نجی ایمبولینس سروس کے ڈرائیور بھاری کرایہ مانگتے ہیں۔

karachi

sindh

Government Sindh