Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں
شائع 25 مارچ 2023 11:16am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک

رہنماپی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 500 کے قریب کارکن گرفتار ہیں، کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کارروائیوں سے عمران خان کو مزید شہرت مل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں حکومت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سمیت سب پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا 8 اکتوبر تک مہنگائی ختم ہوجائے گی، پی ڈی ایم انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

rawalpindi

pti

imran khan

PTI workers

Fayaz Ul Hassan Chohan