Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کے ماحول کا تحفظ، دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا

ہر سال رات 8 بجے ایک گھنٹے کیلئے لائٹیں بند کرکے ارتھ آور بنایا جاتا ہے
شائع 25 مارچ 2023 10:26am

زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں آج سالانہ ارتھ آور منایا جائے گا جس کا عنوان ’’ہمارے مستقبل کی تشکیل‘‘ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے لوگوں سے آج رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لئے لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ ارتھ آور بڑے پیمانے پر کلائیمٹ ایکشن کو بڑھانے کی کال ہے، ہم سب اس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لئے لائٹیں بند کریں۔

واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لئے لائٹیں بند کر کے ارتھ آور بنایا جاتا ہے۔

ارتھ آور (Earth Hour) کیا ہے؟

رلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے شروع کی جانے والی مشق سالانہ روایت بن گئی ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں لوگ ایک گھنٹے کے لیے بجلی کی لائٹس بند کر دیتے ہیں۔

پہلا ارتھ آور 2007 میں سڈنی میں منایا گیا تھا جبکہ بین الاقوامی خبر رساں ذریعہ کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد افراد، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کو ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائٹس بند کرنے کی ترغیب دینا تھا کیونکہ یہ کرۂ ارض سے ان کی وابستگی کی علامت ہے۔

پاکستان

United Nations

antonio guterres

world wide

earth hour