Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان ’بی‘ نہیں، مفتاح اسماعیل

اگر پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا، سابق وزیر خزانہ
شائع 24 مارچ 2023 11:57pm
سابق وفاقی وزیر اور رہنما ن لیگ۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر اور رہنما ن لیگ۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہمیں اعلیٰ سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات جوں کے توں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔

انتخابات پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجتھے ہیں، عدالت نے واضح طور پر کہا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

PMLN

federal government

IMF

Miftah Ismail