Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر کے پی کا صوبے میں انتخابات ملتوی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، لہٰذا الیکشن 8 اکتوبر کو کرائے جائیں، حاجی غلام علی
شائع 24 مارچ 2023 08:14pm

گونر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات پنجاب کے ساتھ 8 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔

حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو صوبے میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

خط میں گورنر کے پی نے صوبے میں دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، جنوبی وزیرستان میں سرحد پارسے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان، باڑہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی حملے ہوئے جس میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور 3 فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

گورنر غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو تجویز دی کہ پنجاب کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے، لہٰذا خیبر پختونخوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نفری کی کمی، اور ملک میں تواتر سے جاری دہشت گردی کی کارروائویں کو جواز بنا کر پنجاب میں انتخابات ملتوی کیئے ہیں۔

election commision

Sikander Sultan Raja

kpk election

Haji Ghulam Ali

governor kpk