Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کو جنم دے کرلاکھوں روپے میں فروخت کرنیوالی خاتون گرفتار

پولیس نے گرفتار خاتون کے قبضے سے ایک لاکھ روپے ضبط کرلئے
شائع 24 مارچ 2023 02:30pm
تصویر/ پکسل
تصویر/ پکسل

حال میں ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے بچے کو جنم دینے کے فوراً بعد ہی ساڑھے چارلاکھ روپے کےعوض فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ماں سمیت 11 افراد کو گرفتارکرلیا، واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع چترا میں پیش آیا اور بچے کو فروخت کرنیوالی ماں کی شناخت دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع علاقے کے ڈپٹی کمشنر ابوعمران کو ملی، جبکہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر اویناش کمار کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری ایکش لیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر بوکارو ضلع سے نومولود بچے کو بچا لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو فروخت کرنے والی ماہ کے قبضے سے ایک لاکھ روپے ضبط کرلئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ہزاری باغ ضلع کے بڈکاگاؤن گاؤں کے ایک جوڑے نے دو دلالوں کے ساتھ ساڑھے چار لاکھ روپے میں نوزائیدہ بچے کا سودا کیا تھا لیکن بچے کی ماں کو ایک لاکھ روپے دیے گئے اور باقی ساڑھے تین لاکھ روپے دلالوں میں بانٹ دیے گئے۔

police

Crime

ٰIndia