Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سیکورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بلٹ پروف شیٹ کیا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت پیشی پریہ شیٹ استعمال کی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 03:07pm
تصویر: ٹوئٹرز
تصویر: ٹوئٹرز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پران کی بلٹ یا بلاسٹ پروف شیٹ سوشل میڈیا پرزیربحث رہی۔

لیکن یہاں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ اصل میں ہے کیا اوراس کا مقصد کیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی شیٹس کی درست کوالٹی یا گریڈنگ حاصل کرنا مشکل ہے۔ تاہم، دنیا بھر میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہائی پروفائل شخصیات کی حفاظت کے لئے استعمال کی جانے والی کچھ مقبول مثالیں موجود ہیں، جو اندازہ لگانے میں مدد فراہم کریں گی۔

گولیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پلاسٹک شیٹنگ کی سب سے مقبول شکل پولی کاربونیٹ شیٹ ہے۔ گولیوں کے خلاف مزاحمتی اثرات کے لئے ان شیٹس کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان پر جتنی بھی گولیاں لگ جائیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

بلٹ پروف شیٹ خاص طورپربیلسٹک اثرات سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے بچاؤں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ان کی کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:

انتہائی مضبوط

انتہائی پائیدار

بااثر مزاحمت

گریڈ پولی کاربونیٹ پرمشتمل ہونا

بیلسٹک مزاحم

وزن میں ہلکا ہونا

ٹوٹنے سے محفوظ

الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنا

عمران خان تو بلٹ پروف شیٹ کا استعمال کرہی رہے ہیں لیکن سندھ پولیس نے bhi دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان سے بچنے کے لئے ایسی شیٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، پولیس اپنے مختلف ضلعی یا زونل دفاتر میں 10 ایسی شیٹس رکھے گی، جو مستقبل میں کسی بھی دہشت گرد حملے سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

pti

پاکستان

Bullet proof sheet