Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹرسائیکل جیسی سستی سواری مہنگی ہونے کے باعث عوام کی پہنچ سے دور

شہریوں کا حکومت سے موٹرسائیکلوں کو سستا کرنے کا مطالبہ
شائع 24 مارچ 2023 11:18am

غریب کی سواری سمجھے جانے والے موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی جس کی قیمت بھی آسمان کی بلندی کو چھونے لگی ہے۔

گزشتہ برس فروخت ہونے والی 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 94 ہزار900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار ہوگئی۔

نجی کمپنی کے بارگین مالک محمد سلمان کے مطابق موٹرسائیکلوں کی اسیمبلنگ پاکستان میں ہوتی ہے تاہم ان میں استعمال ہونے والے المونیم سمیت کئی اسپیئرپارٹس جاپان سے امپورٹ ہوتے ہیں، ایل سیز بند ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسیمبلنگ میں کمی آئی ہوئی ہے جس کے باعث بائکس مہنگی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے اب وہ موٹرسائیکل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اسی لیے زیادہ تر پیدل یا بس میں سفر کرتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے موٹرسائیکلوں کو سستا کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہری سستی سفری سہولیات حاصل کر سکیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Inflation

Motorcycles