Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینار پاکستان کے سائے تلے پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں شروع

اسٹیج تیار کرنے کیلئے سامان پہنچا دیا گیا
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 06:09pm
پی ٹی آئی کا جلسہ
پی ٹی آئی کا جلسہ

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی پاور شو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مینار پاکستان کے سائے تلے پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اسٹیج تیار کرنے کیلئے سامان پہنچا دیا گیا ہے، لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پارٹی کارکنان جلسے کے حوالے سے پرجوش ہیں،، کپتان کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کا خطاب سننے ضرور پہنچیں گے۔

کارکن کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ یا پنجاب حکومت کی جانب سے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تو انہیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے کارکنوں کو ہفتے کی رات جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عمران خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے مینار پاکستان میں جلسے کے معالے پر پنڈال کمیٹی بنا دی۔

مزید پڑھیں: انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دیدی

صدر لاہور نے پنڈال کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس میں شبیر سیال کوآرڈینیٹر اور فواد رسول بُھلر ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 پارٹی ورکرز کو کمیٹی کا ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت

lahore

Minar e Pakistan

PTI jalsa

president lahore

sheikh imtiaz