Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست میں عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشتگرد نہیں دیکھا، نواز شریف

پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہئے، قائد ن لیگ
شائع 23 مارچ 2023 11:49pm
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست میں عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے عدالتوں میں ہنگامہ آرائی پر جے آئی ٹی بنائی ہے جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں دہشت گرد ہیں، سیاست میں عمران سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

زمان پارک پولیس آپریشن پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم کس لئے پھینکے کہ پولیس والے مرجائیں؟ کس نے انہیں سکھایا کہ پیٹرول بم بنا کر پھینکیں، اگر پولیس والے نہ بھاگتے تو وہ جل کر مرجاتے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے اور عدالتوں میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہئے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

Nawaz Sharif

imran khan

JIT