Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن گھر سے لاپتہ، پی ٹی آئی کا پولیس پر اغوا کا الزام

پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے، عمران خان
شائع 23 مارچ 2023 10:15pm
اظہر مشوانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
اظہر مشوانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی گھر سے لاپتہ ہوگئے۔

ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کو مبینہ اغوا کیئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا۔

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہا کہ میرے شوہراظہرمشوانی 3 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، اظہر3 بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب اظہر مشوانی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

pti

imran khan

azhar mashwani