Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹرافی تھامے واہگہ بارڈر پہنچے
شائع 23 مارچ 2023 08:18pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ / سوشل میڈیا
فوٹو ــ اسکرین گریپ / سوشل میڈیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ایٹ کی چمچماتی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔

پاکستان سپرلیگ ایٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز ان دنوں جیت کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے۔

لاہورقلندرز کے کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ ٹرافی کو لے کر لاہور میں پاکستان اور بھارت کی سرحد واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔

قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹرافی اٹھائے واہگہ بارڈرپہنچے، نوجوان بیٹر طاہر بیگ بھی حارث رؤف کے ہمراہ تھے۔ لاہورقلندرز کے عاقب جاوید، عاطف رانا اور ثمین رانا بھی ان کے ساتھ تھے۔

قلندرز کے کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈرز پر تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ٹیم مالک اور کھلاڑی خوش و خرم دکھائی دیے۔

Lahore Qalandars

PSL8