Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: گورنر نے اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازا، 2 شہید صحافی بھی شامل

دو شہید صحافی ارشاد مستوئی اور شاہد زھری کو بعد ازوفات تمخہ شجاعت سے نواز
شائع 23 مارچ 2023 03:30pm

یوم پاکستان کے موقع پرگورنر بلوچستان نے اہم شخصیات کو صدارتی حسن کارکردگی تمخہ امتیاز اور صوبائی ایورڈ سے نوازا گیا، جن میں 2 شہید صحافی بھی شامل ہیں۔

تعلیم ادب اورصحافت میں نمایاں خدمات دینے والوں کی خدمات کے اعتراف میں قومی اور صوبائی ایوارڈ دئے گئے، تقریب میں صوبائی وزرا اور دیگر اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر تین شخصیات امان اللہ ناصر، عبداللہ درویش اور اشرف شاھیں کو صدارتی حسن کارکرگی ایوارڈ جبکہ بلوچستان کے دو شہید صحافیوں ارشاد مستوئی اور شاہد زھری کو بعد از وفات تمخہ شجاعت سے نواز گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے صدارتی حسن کارگرگی اور تمخہ شجاعت کے ایوارڈ گورنر بلوچستان نے تقسیم کئےگئے، ادب وفن کے شعبے میں تین حسن کارکردگی، جبکہ جبکہ 20 تعلیم، شاعری ادب وفن اور دیگر شعبوں میں مست توکلی، امیر محمد امیر، اخواندزادہ عبدالعلی اور ملک داد قلاتی صوبائی حسن کارکرگی ایوارڈ دئے گئے۔

پاکستان

بلوچستان