نگراں وزیراعلی رات گئے مُفت آٹے کے اوپن سیل پوائنٹس کا دورے کرنے پہنچ گئے
بعض شہریوں کی شناختی کارڈزکی تصدیق نہ ہونے کی شکایات
نگراں وزیراعلی محسن نقوی رات گئے مفت آٹے کے اوپن سیل پوائنٹس کے اچانک دورے پر گوجرانوالا پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پر موجود مرد و خواتین سے آٹے کی فراہمی بارے دریافت کیا، بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق نہ ہونے کی شکایات کیں۔
مفت آٹا لینے والے شہریوں نے وفاق اور پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان پیکج کو سراہا جبکہ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے اسٹاف کو شہریوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی۔
سیل پوائنٹس کے عملے نے سسٹم سست ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پرموجود ٹرک میں آٹے کے تھیلے کا وزن کرایا، جو 10 کلو پورا تھا۔
punjab
Care Taker CM Punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.