صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا
یوم پاکستان پر صدر ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے خصوصی اقدام
یوم پاکستان کے موقع پر صدرڈاکٹرعارف علوی نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کردیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے مختلف سطح کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے جن میں 65 سال سے زائد عمر کے مرد، 60 سال سے زائد عمرکی خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد شامل ہیں جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کر چکے ہیں ۔
تاہم یہ معافی قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغوائ، دہشت گردی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے نہیں ہیں۔
President Arif Alvi
prisoners
Yaum e Pakistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.