Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور سندھ میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری

محکمہ تعلیمات نے نوٹی فکیشن جاری کردیے
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 03:41pm

محکمہ تعلیم سندھ اور پنجاب نے رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 تک کھلیں گے، اور جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے تا ساڑھے 10 بجے تک اسکولوں میں تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتیوں والے ملازمین نوکری سے فارغ

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح پونے11 بجے تا دوپہر پونے 3 بجے تک ہوں گے۔

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار

دوسری جانب رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں، اور محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو سرکاری و نجی اسکول صبح سوا 7 سے سوا 12 بجے تک کھولے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکول ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے، جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7 سے 12 بجے تک لگے گی، اور دوسری شفٹ سوا 12سے سوا 4 بجے تک ہوگی۔

sindh

sindh govt

Schools

Sindh Education Department

Ramzan Timings