Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، واٹرپارک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 22 مارچ 2023 12:54pm

لاہور میں سوزو واٹر پارک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ گولیاں لگنے سے 3 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو میو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یاسین نامی شخص کی کینال روڈ پر سریا اور بلڈنگ میٹریل کی دکان ہے۔

ہیرا نامی لڑکے نے دکان سے کچھ عرصہ قبل خریداری کی تاہم ادائیگی نہیں کی تھی اور آج پیسوں کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یاسین ہلاک، سہیل، واجد اور عابد زخمی ہوگئے۔

lahore

firing incident