Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کے7 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے
شائع 22 مارچ 2023 09:39am

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑنے لگا، 24 گھنٹوں میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے7 نئے کیسز رپورٹ ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار376 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار217 ہے اور 8 افراد کورونا سے صحت یاب جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 18ہزار728 ہوگئی ہے۔

پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار153 ہے جبکہ شہر میں کورونا کے 6 نئے کیس رپورٹ وہنے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہزار414 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 113ہوگی ہے۔

COVID 19

coronavirus

خیبر پختونخوا