Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’روزہ 23 کو ہویا 24 مارچ کو، عیدالفطر 22 اپریل کوہی ہوگی‘

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 12:22pm

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں بھی آج چاند کےحوالے سے مختلف آراء پائی جارہی ہیں۔

رمضان کاچاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاورمیں ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پشاورمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جس کے باعث چاند نظرآنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

چاند دیکھنے کیلئے بعد نمازعصراجلاس اوقاف ہال پشاور ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کریں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجازمفتی نے کہا ہے کہ پہلاروزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو لیکن عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش چاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10بجکر 23 منٹ پر ہوگی اس لیے بدھ 22 مارچ کی شام واضح طورپرچاند دکھائی دینےکاامکان خاصا کم ہے۔

خالد اعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع کہیں انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات ،قطر،فلسطین اور دیگرممالک میں چاند نظرنہیں آیا، ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان

Moon sighting

Ramzan 2023