Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود چھاپہ مارا گیا، مراد سعید
شائع 21 مارچ 2023 11:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مراد سعید کے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا کہ جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود اسلام آباد پولیس کے میرے گھر پر ریڈ کرنے کی وجہ؟ وہ بھی ایسے وقت جب گھر پر صرف خواتین موجود تھیں؟

مراد سعید نے اپنے ٹویٹ میں مزید سوالات اٹھائے کہ تھانہ آبپارہ نے اگست میں تب میری درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی جب رات دو بجے میرے گھر اسلحہ بردار موٹرسائیکل سوار آئے بلکہ انہیں پولیس نے براستہ ریڈ زون فرار کرایا لیکن مجھے درپیش خطرات کے باوجود گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ کیا ریاستی اداروں کا کام ہراسگی رہ گیا ہے؟

pti

islamabad police

judicial complex