Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے

پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے
شائع 21 مارچ 2023 09:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور اور پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام کو کتاب، اے این پی کو لالٹین اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو کرین، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا، نیشنل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے۔

ECP

Elections