Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نےعام انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز کی حمایت کردی

عام انتخابات پربات چیت ہونی چاہئے، رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری
شائع 21 مارچ 2023 07:58pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں عام انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات پربات چیت ہونی چاہئے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سینئرصحافیوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں میڈیا سینئر نمائندگان نے عام انتخابات پر آل پارٹیزکانفرنس کی تجویزدی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، الیکشن سے ملک میں امن واستحکام آئےگا۔

گزشتہ دنوں کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حملہ ہم نے نہیں کیا، ہم پر حملے ہورہے ہیں۔

پرویزخٹک نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، ملکی صورتحال تباہی کی طرف جارہی ہے، ہماری حکومت میں انہوں نے جلوس اور ریلیاں نکالیں، ہم نے کسی کو احتجاج اورلانگ مارچ سے نہیں روکا، ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی۔

pti

PDM

Elections