Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے مالی مسائل شدت اختیار کرگئے

وفاق پر 2019 سے اب تک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں، نگراں وزیراعلی
شائع 21 مارچ 2023 05:10pm

نگراں وزیراعلی اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل سے وفاقی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

خیبرپختون خوا کے مالی مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں، اور نگراں وزیراعلی اعظم خان نے صوبے کے مالی مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے وزیر اعظم پاکستان کو مالی مسائل کے حل کے لئے مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ضم اضلاع کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز دینے کا کہا تھا۔

مراسلے میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے بجٹ کیلئے بھی وفاق نے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا، 2019 سے اب تک وفاق پر 144ارب روپے واجب الادا ہیں، اور اے آئی پی پروگرام کیلئے وفاق نے 469 ارب روپے دینے ہیں۔

peshawar

KP GOVERNMENT