Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں صدیق جان کو گرفتار کیا تھا
شائع 21 مارچ 2023 04:48pm
صحافی صڈیق جان۔ فوٹو — فائل
صحافی صڈیق جان۔ فوٹو — فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت میں صدیق جان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے صدیق جان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں صدیق جان کو گرفتار کرکے تھانہ رمنا میں منتقل کیا تھا۔

islamabad police

Siddique Jan