Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

500 روپے قرض واپس نہ کرنے پر پڑوسی کے ہاتھوں بزرگ شہری قتل

بزرگ شہری اپنے وعدے کے مطابق طے شدہ وقت پر رقم ادا نہیں کر پائے
شائع 21 مارچ 2023 03:49pm

ایک شخص نے ظلم کی تارخ رقم کردی، معمولی قرض واپس نہ کرنے ایک 40 سالہ بزرگ شہری کو اس کے پڑوسی نے مار مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی پنگال میں پیش آیا، مقتول کی شناخت نمالی پرمانک کے نام سے ہوئی، جنہوں نے اپنے پڑوسی سے صرف 500 روپے ادھار لئے تھے۔

بزرگ شہری اپنے وعدے کے مطابق طے شدہ وقت کے اندر رقم ادا نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ان کا پڑوسی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اتوار کے روز ہی پڑوسی اپنے پیسے مانگنے کیلئے بزرگ شہری کے گھر پہنچ گیا لیکن وہ گھر پرموجود نہیں تھے، جس کے وہ باہر گیا تو پڑوسی نے ان کو چائے کی دکان پر پایا۔

اسی دوران ہی پڑوسی نے بزرگ شہری سے اپنی رقم مانگی لیکن وہ نہیں دسکے، تو پڑوسی نے وہاں موجود بانس کی چھڑی سے ان کو مارنا شروع کردیا۔

مقتول بزرگ شہری کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ پڑوسی نے آکر میرے بھائی کو مارنا شروع کردیا۔ اسی حوالے سے عینی شاہدین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بزرگ شہری کے سر پر چوٹ لگی اور وہ گر گئے تھے اور پھر حوش آنے پر گھر چلے گئے تھے۔

بزرگ شہری کے بھائی نے بتایا کہ دوسرے روز ہی ان کو خون کی الٹیاں آنا شروع ہوگئیں تو ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تو ڈاکٹرز ان کو مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کے بعد ہی مقتول کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی، جس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں ملزم کی شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

Murder

ٰIndia

west bengal