سُوڈان میں روزہ افطار کروانے کیلئے انوکھی رسم
رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جس میں انسان کے ہرایک عمل کا ثواب بڑھ کر ملتا ہے اور اسی لئے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نیک کاموں میں اپنا حصہ ڈال کر زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ سکے۔
نیکیاں حاصل کرنے کیلئے سوڈان کے مسلمان بھی بھرپوراہتمام کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے وہاں وہاں ایک عجیب و غریب رسم پائی جاتی ہے جسے اپنا کر روزہ داروں کو روزہ افطار کروایا جاتا ہے۔
یہ رسم واقفیت نہ رکھنے والوں کے لیے خاصی حیرت کا باعث بنتی ہے۔
ماہ رمضان میں سوڈانی باشندے مسافروں کا راستہ روکتے ہیں، یہ رسم مقامی رواج کے طورپر ملک بھر میں رائج ہے اور اب ثقافتی ورثے کا درجہ پاچکی ہے۔
رسم کے تحت جیسے ہی افظار کا وقت قریب آتا ہے، سوڈانی باشندے سڑکوں سمیت اہم شاہراہیں بند کردیتے ہیں، یہ سب اس لیے نہیں کرتے کہ لوگوں کو لوٹاجائے بلکہ اس کے پس پردہ راہ چلتوں کو اپنے ساتھ روزہ افطارکرنے پر مجبورکرنا ہے۔
سوڈانی شہرخرطوم میں مختلف ممالک کو آپس میں جوڑنے والی سڑکوں کے ملحقہ علاقوں کے افراد سورج ڈھلنے سے کچھ وقت پہلے ہی سڑکوں پہنچ جاتے ہیں اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ روزے داروں کو اپنی جانب متوجہ کرسکیں۔
یہ لوگ روزے داروں کو روکنے کے لئے ہاتھ لہراتے ہیں، کچھ تو ایسے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر روزے داروں کی گاڑیوں کو بھی روکتے ہیں تا کہ انہیں افطار میں شامل کیا جاسکے۔
مقامی باشندے افطاری سے قبل روزے داروں کے لیے گدے سڑک کے قریب پھیلا کر بھی ان کا انتظار کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.