Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پیپلز پارٹی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی خود کو جمہوری پارٹی کہتی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 21 مارچ 2023 11:42am
امیر جماعت اسلامی کراچی - تصویر/ فیس بُک
امیر جماعت اسلامی کراچی - تصویر/ فیس بُک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو جمہوری پارٹی کہتی ہے لیکن جمہوری پارٹی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008 میں طلبا یونین کونسل کا اعلان کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی نے بھی 10سال میں ایک مرتبہ انٹراپارٹی الیکشن کروایا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں لیکن جمہوری پارٹی کا یہ رویہ سمجھ سے باتر ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے ساتھ مل کر الیکشن ملتوی کروائے۔

مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پسند کے آراوز کا تقررکیا، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے آلہ کارکے طور پر کام کرتا ہے اور پیپلزپارٹی کے دباؤ میں آکرفیصلےتبدیل کرتاہے۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami