Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس نے صحافی صدیق جان کو گرفتار کرلیا

صدیق جان کو بول نیوز کے دفتر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔
شائع 20 مارچ 2023 10:35pm

اسلام آباد پولیس نے صحافی صدیق جان کو گرفتار کرلیا۔

صدیق جان کو بول نیوز کے دفتر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے حال ہی میں بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپروں میں ملبوس کچھ لوگوں نے صدیق جان کو گرفتار کیا اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق صدیق جان کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے، ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔

Arrested

islamabad police

Siddique Jan