Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما کپتان کے کھلاڑی بن گئے

سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023 11:04pm
تصویر: ٹویٹر/ پی ٹی آئی
تصویر: ٹویٹر/ پی ٹی آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے منصب علی ڈوگر اور پیپلزپارٹی کی رہنما ناصرہ میو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

کپتان نے سیاسی حریفوں کی مزید دو وکٹیں گرا کر اپنی ٹیم میں اضافہ کرلیا۔ پاکپتن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے خاتون سیاسی رہنما ناصرہ میو نے عمران خان سے ملاقات کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو نے اپنے نئے قائد عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سردار منصب علی ڈوگر پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ناصرہ میو ماضی میں پیپلز پارٹی سے منسلک رہی ہیں۔

pti

PMLN

Pakistan People's Party (PPP)