Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اس سال بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی

کم رقم رکھنے والے افراد زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
شائع 20 مارچ 2023 06:11pm

حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔

وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے جاری زکوٰۃ نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار 159 روپے رکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی، جبکہ اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

صدقۃ الفطر اور فدیہ صوم کی شرح

دریں اثنا جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقۃ الفطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا ہے۔

جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجور کے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 13 ہزار 500 روپے، کھجور کے مطابق 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقیٰ کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان

Zakat

Saving Account