Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنڈائی کی سب سے سستی گاڑی بھی اب ایک مکان کی قیمت میں

تازہ ترین قیمتوں میں اضافہ چیزوں کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔
شائع 20 مارچ 2023 05:32pm

ہنڈائی (Hyundai) نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ (HNMPL) نے ایک ہفتے میں دوسری بار اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں ساڑھے سات لاکھ روپے تک اضافے کے بعد اب ہیونڈے کی لائن اپ میں سب سے سستی کار بھی 66 لاکھ روپے کی ہوگئی ہے۔

ہنڈائی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں آخری اضافہ 13 مارچ کو کیا گیا تھا، جس میں کراس اوور اور 1400 سی سی یا اس سے بڑے انجن والی کاروں کے لیے جنرل سیلز ٹیکس (GST) میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

تاہم قیمتوں میں تازہ ترین اضافہ کی کمپنی نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

قیمتوں میں اضافے کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ ہیونڈے کاروں کی فروخت کے معاملے میں خود کو مستحکم رکھے ہوئے ہے۔

فروری میں، ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 1,271 کاریں فروخت کیں، اور سیلز میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

ایک بار پھر، ”ٹکسن“ کمپنی کی فرنٹ رنر رہی۔

اگرچہ، تازہ ترین قیمتوں میں اضافہ چیزوں کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔

ہنڈائی کاروں کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

Models Old Price (Rs.) New Price (Rs.) Increase (Rs.)
Tucson GLS Sport FWD 8,030,000 8,230,000 200,000
Tucson Ultimate AWD 8,659,000 8,859,000 200,000
Elantra GL 1.6 6,199,000 6,599,000 400,000
Elantra GLS 2.0 6,730,000 7,130,000 400,000
Sonata 2.0 9,679,000 10,329,000 650,000
Sonata 2.5 10,530,000 11,280,000 750,000

ان نئی قیمتوں کا اطلاق17 مارچ سے ہوچکا ہے۔

پاکستان

karachi

Car Prices

hyundai

Cheap Cars