Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیئے، سابق بھارتی کرکٹر
شائع 20 مارچ 2023 03:38pm
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی ٹیم کوپاکستان نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں کہا کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، میرے خیال میں بھارت پاکستان جا کر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا، ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیئے۔

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ بھارت کو آئی سی سی ایونٹ کے لئے بھی پاکستان نہیں جانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے۔

بھارت کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

پاکستان

New Delhi

Indian cricket team

ex indian crickter

Asia cup

harbhajan singh