امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام پر اظہار اطمینان
امریکا نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام پر مکمل اطمینان کا اظہار کردیا۔
سینیٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے امریکی سینیٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کا نظام مضبوط ہے، پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات اہم ہیں۔
مائیکل کوریلا نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے متعلق سوال پر سینیٹ کام کمانڈر نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت معاشی مسائل، سیاسی کشیدگی اور دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کارپر اعتماد ہے ۔
Comments are closed on this story.