Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ میں آوارہ کُتوں نے 4 سالہ بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا

ضلعی انتظامیہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں، والد متاثرہ بچی
شائع 19 مارچ 2023 01:58pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاڑکانہ میں اوٹھا چوک کے قریب خیمہ بستی میں رہاٸش پذیر4 سالہ بچی کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

متاثرہ 4 سالہ نصیبو کوزخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے اینٹی ریبیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں بچی کو فوری اینٹی ریبیز ویکسین سمیت طبی امداد فراہم کی گئی۔

متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی خیمہ کے باہر کھڑی تھی کہ 4 آوارہ کتوں نے ایک ساتھ حملہ کردیا، جبکہ اوٹھا چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم شدید مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ ضلع و میونسپل انتظامیہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے سے بچی زخمی ہوئی ہے جسے طبی امداد سمیت ویکسینیشن دی گئی ہے مزید علاج کے لیے پیڈز سرجری وارڈ بھیج دیں گے۔

Larkana

sindh

Street dog