Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

سکھر، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں برسات
شائع 19 مارچ 2023 08:42am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

سکھر، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی بوند پڑتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقے علی پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اورجلال پور، پیروالہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئی جبکہ ماہرین کے مطابق بارشوں سے گندم کہ کھڑی فصلوں کا نقصان کا اندیشہ ہے۔

Rain

sindh