Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانیاں: ٹرالر کی موٹرسائیکل رکشہ کوٹکرسے ماں اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیورفرار، تلاش جاری
شائع 19 مارچ 2023 08:31am
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی دنیا پور سے خانیوال جارہی تھی - تصویر/ آج نیوز
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی دنیا پور سے خانیوال جارہی تھی - تصویر/ آج نیوز

پنجاب کے علاقے جہانیاں میں گزشتہ رات ٹرالر کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکرسے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بچے شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امبرین بی بی، 7 سالہ بچی نمرہ بی بی اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو دنیا پور سے خانیوال جارہی تھے۔

ریسکیو زرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

punjab

Road Accident