Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلطانز کو ایک رن سے شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

سنسنی خیز فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2023 12:10am
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل تاریخ میں تیسری بار فائنل میں ان ایکشن ہوئیں، فائنل جیت کر لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بناسکی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلے بیٹنگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اس کے بعد شاندار گیند بازی کے ذریعے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سلطانز بیٹنگ

لاہور کے 201 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب رائیلی روسو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے۔ روسو نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ کپتان محمد رضوان نے بھی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کرتے ہوئے 23 بالز پر 34 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب لائے اور جیت کے لئے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے۔ ملتان کے بیٹر نے جان لڑا کر بیٹنگ کی لیکن آخری اوور میں 12 رنز ہی بناسکے۔

خوشدل شاہ نے 12 گیندوں پر 25 رنز اور عباس آفریدی نے 6 بالز پر 17 اسکور کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے مین آف دی میچ قرار پانے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلے بیٹنگ میں طوفانی اننگ کھیل کر 44 رنز بنائے اور پھر شاندار گیند بازی کروا کر ملتان کے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور کی جانب سے راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ سلطانز کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

قلندرز بیٹنگ

لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر دو چکھوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیئے، کپتان شاہین آفریدی نے ناقابل شکست جارہانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Lahore Qalandars

Multan Sultans

PSL 8