Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواہش ہے پی ایس ایل میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ کریں، نجم سیٹھی

ہم نے دو مہینے میں آکر پی ایس ایل 8 کو کامیاب بنایا، سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
شائع 18 مارچ 2023 05:36pm
سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی۔ فوٹو — پی سی بی
سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی۔ فوٹو — پی سی بی

سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پی ایس ایل میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پی ایس ایل کامیابی کے ساتھ ختم ہو رہا ہے، ایونٹ کے سیزن 8 کے کامیاب انعقاد پر سب کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہ تھا، ایونٹ میں ریکارڈ کراؤڈ اسٹیڈیم میں آیا، ہم نے دو مہینے میں آکر پی ایس ایل 8 کو کامیاب بنایا، یہی چیز سامنے تھی کہ اس بار پچز اچھی ہونی چاہیے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چار شہروں میں میچز کا انعقاد آسان نہیں تھا، البتہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ کریں، اس ضمن میں اگلے ایڈیشن کے لئے فرنچائز سے مشاورت کریں گے۔

PCB

PSL 8

Najam Sethi