اے این ایف کی کارروائیاں، اسمگلر گروہ گرفتار، کئی سو کلو منشیات برآمد
انسداد منشیات کے ادارے (اےاین ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب بین الصوبائی اسمگلر گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے 60 کلو چرس اور 20 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی ہے۔
کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب کھنہ پل کے قریب راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی، راولپنڈی ڈھوک حسو کے قریب مردان کی رہائشی خاتون سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی، لاہور جی پی او آفس میں کپڑوں کے پارسل سے 857 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف اور ایف سی نے بلوچستان میں قلع عبداللّٰہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 202 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی۔
گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.