Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک میں پولیس آپریشن ریاستی دہشت گردی ہے، ہمشیرہ عمران خان

پولیس نے ان کے شوہر کو بھی گرفتارکرلیا ہے، ڈاکٹر عظمیٰ
شائع 18 مارچ 2023 03:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ نے لاہور میں اپنے بھائی کی زمان پارک والی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کون اپنے لوگوں کو مارتا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹرعظمیٰ نے کہا کہ یہ آپریشن ریاستی دہشت گردی ہے۔ افسوسناک ہے کہ ہمارے اپنے لوگوں نے ہمارے ساتھ یہ کیا۔

ڈاکٹرعظمیٰ نے کہا کہ میرے بار بار کہنے کے باوجود مجھے سرچ وارنٹ نہیں دکھایا گیا، پولیس نے خان صاحب کے بچوں کی چیزیں توڑی ہیں، بچپن کی تصویریں پھاڑ دیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ کے مطابق پولیس نے ان کے شوہر کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

ڈاکٹرعظمیٰ نے مزید بتایا کہ بشری بی بی خیریت سے ہیں۔

pti

imran khan

lahore

zaman park

politics march 18 2023

dr uzma