Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

زمان پارک آپریشن مکمل، عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد

زمان پارک میں پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، 20 کارکنان گرفتار
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 03:31pm

زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس نے 20 کارکنوں کو گرفتار کرکے آپریشن مکمل کرلیا جبکہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن شروع کیا، 4 ایس پیز نے اینٹی رائیٹ فورس کو لیڈ کیا۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بیگم گھرمیں اکیلی ہیں،زمان پارک آپریشن پر عمران خان کا ردعمل

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 کارکنوں کو گرفتار کرکے آپریشن مکمل کرلیا جبکہ آپریشن مکمل کرکے پولیس اہلکار زمان پارک سے جانا شروع ہوگئے۔

کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کی گئی، کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کے ساتھ پیٹرول بم بھی پھینکے جس کے باعث کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: وارنٹ کی تکمیل پر تحریک انصاف اور پنجاب حکومت میں معاہدہ طے

پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا جبکہ گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں۔

پولیس نے زمان پارک اور اطراف کے علاقوں کو کنٹینر اور بیرئیر لگا کر بند کردیا، واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین مال روڈ پر موجود ہے۔

دھرم پورہ ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں، شہر کے مختلف راستے بند ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

لاہور زمان پارک کے اطراف انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: وارنٹ کی تکمیل پر تحریک انصاف اور پنجاب حکومت میں معاہدہ طے

زمان پارک آپریشن: پولیس نے عمران خان کی رہائش سے اسلحہ برآمد کرلیا

زمان پارک لاہور میں آپریشن کے معاملے پر پولیس نے عمران خان کی رہائش سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش سے 16 رائفلیں برآمد کی ہیں۔ بطور وزیراعظم عمران خان کو یہ اسلحہ دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے، عمران خان نے منصب سے ہٹنے کے بعد یہ اسلحہ واپس نہیں کیا تھا۔

زمان پارک آپریشن: عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر شیل پھینکا گیا

زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آپریشن کے دوران عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر شیل پھینکا گیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں شیل پھینکنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

زمان پارک آپریشن: پولیس نے کارکنوں کے کھانے پینے کا سامان اٹھا لیا

زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آپریشن کے معاملے پر پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ میں کارکنوں کے کھانے پینے کا سامان اٹھا لیا ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کیلئے سرچ وارنٹ کس نے جاری کیے؟

عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ جاری کیے گئے، سرچ وارنٹ ایڈمنسٹریٹو جج اے ٹی سی لاہور نے جاری کیے۔

سرچ وارنٹ میں پولیس کو اپنے ساتھ ایک خاتون پولیس انسپیکٹر بھی لے جانے کی ہدایت کی گئی۔

واضح کورٹ احکامات کے خلاف زمان پارک آپریشن جاری ہے، اسد عمر

زمان پارک لاہور میں جاری پولیس آپریشن کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ واضح کورٹ احکامات کے خلاف زمان پارک آپریشن جاری ہے۔ گھر پر صرف ایک نہتی گھریلو خاتون موجود ہے۔ نہ قانون بچا ہے اور نہ کوئی اخلاق۔

عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر پولیس گھر میں داخل ہوچکی، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں، چادر اور چہاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئی ہے، کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں۔

pti

imran khan

lahore

zaman park

politics march 18 2023

anti riot force