Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو، اکبر ناصر
شائع 18 مارچ 2023 10:29am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے عدالت کا جو حکم ہوگا، وہ ہی کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں، ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اکبر ناصر نے کہا کہ ہائیکورٹ میں پولیس نے اچھی سیکیورٹی دی ہے، کوشش تھی کہ سیکیورٹی کے دوران عام شہری متاثرنہ ہو،عمران خان کی گرفتاری کے امکان کا کچھ نہیں کہہ سکتا، عدالت جو کہے گی ہم وہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے، پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 لگائی ہے، کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

اسلام آباد

IG Islamabad

tosha khana case

judicial complex

ٰImran Khan

politics march 18 2023

akber nasir