وزیراعظم کا مردم شماری کیلئے فوری فنڈز کے اجرا کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فوری طور پر فنڈز کے اجرا کا حکم دیدیا۔
ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق بارہ ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے، صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجراء کیا گیا۔
سرور گوندل نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے صوبوں کو 3 مختلف مد میں فنڈز کا اجرا کیا گیا، سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے جاری کئے گئے۔
ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کو 43 کروڑ، خیبرپختونخوا کو 64 کروڑ روپے جاری کئے گئے جبکہ پنجاب کو ایک ارب 88 کروڑ روپے کا اجرا کردیا جائے گا۔
ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کیلئےحکام کومانیٹرنگ ڈیش بورڈزکی رسائی دیدی گئی۔
Comments are closed on this story.