Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیے

وازشریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے
شائع 17 مارچ 2023 11:27am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیے۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم اور (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل ہیں۔

پنجاب کے لئے 32 رکنی جبکہ خیبرپختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ ز تشکیل دیے گئے ہیں۔

پارلیمانی بورڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جماعت کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

چئیرمین پارٹی راجہ ظفرالحق، نائب صدور شاہد خاقان عباسی، مریم نوازشریف، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، غلام دستگیر خان، حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور پرویز رشید بورڈ میں شامل ہیں۔

رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، جاوید لطیف، برجیس طاہر، ریاض پیرزادہ، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، اویس لغاری، نورالحسن عطاءاللہ تارڑ، شیخ فیاض اور طلال چوہدری بھی پنجاب پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں۔

خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن(ر) صفدر، سردار یوسف، پیر صابر شاہ، اقبال ظفرجھگڑا، اورنگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس آفریدی، جمشید محمد افتخارخان، میاں اخلاق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شہاب الدین، ناصر خان، ملک جہانزیب اور میاں عالم گیر شاہ بھی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کے طورپر 9 مارچ کو پارٹی ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

punjab

KPK

Parliamentary boards