مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا اور اسحاق ڈار تکمیل کررہے ہیں۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، جبکہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ان کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا اور اسحاق ڈاراس مشن کی تکمیل کررہے ہیں جبکہ اسحاق ڈارکی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات متاثرہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرجانب سےعمران خان،عمران خان کی آوازیں آرہی ہیں عمران خان تو کہتے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
Comments are closed on this story.