Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس

اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا
شائع 17 مارچ 2023 08:48am
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا بھی شرکت کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے انتخابات 28 مئی کو ہوں گے جبکہ گورنر خیبرپختونخوا، سیکرٹری دفاع اور آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی سے معذرت کرلی۔

تاہم الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں ضمنی انتخابات کے لئے 28 مئی کی تاریخ دے رکھی ہے۔

ECP

اسلام آباد

kpk election

Haji Ghulam Ali

governor kpk