Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 6 ناموں کی سفارش کردی

ناموں کی حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری کو بجھوا دیا گیا
شائع 16 مارچ 2023 09:23pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لئے چھ ناموں کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لئے ناموں پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈووکیٹ محمد عبد الرحمن ، ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈوکیٹ ثنا اکرم منہاس، ایڈوکیٹ ارباب علی ہاکڑو اور ایڈووکیٹ جواد اکبر سروانہ کو بطور ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈووکیٹ سلیم اختر بریریو، راشد مصطفیٰ اور ایڈووکیٹ سید طارق احمد شاہ کے ناموں کی منظوری نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 نام تجویز کیے تھے، سندھ ہائیکورٹ میں اس وقت 40 ججز کے بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے ناموں کی حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بجھوا دیا۔

Sindh High Court

Judicial Commission of Pakistan