ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 ارب 45 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے
اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کے زخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 ارب 45 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 84 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
SBP
FOREIGN EXCHANGE RESERVES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.