Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: لومیرج کرنے والے جوڑے کی 2 بچیاں بطور جرمانہ دینے کا فیصلہ

نوجوان نے بیوہ خاتون سے پسند کی شادی کی تھی
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 02:54pm
Jirga announces human fine in a ruling at Jacobabad’s tehsil - Aaj News

صوبہ سندھ کے شہرجیکب آباد کے علاقے تھل میں جیکب آباد کے علاقے تھل میں والدہ اوروالد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کیلئے بطورسزا جرگے نے ان کی 7 سے 8 سال کی عمر کی دو بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

30 سالہ بیوہ حاجرہ منگی نے 28 سالہ دادو منگی نامی شخص سے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ حاجرہ کی ایک بیٹی ہے جبکہ دادو کی بھی ایک بیٹی ہے۔

حاجرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ شادی ان کی اجازت کے بغیر کی گئی۔

اس معاملے پر جرگہ بدھ 15 مارچ کی شام ٹھل کے گاؤں گڑھی حسن میں قبائلی سردار ذوالفقارخان سرکی کی رہائشگاہ پرہوا۔

 ذوالفقار خان سرکی اپنی رہائش گاہ پر جرگہ منعقد کر رہے ہیں۔ تصویر: اسکرین گریب

قبائلی سردارنے معاملہ سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ حاجرہ کے خاندان کی خوشی کیلئے حاجرہ اور دادوکی بیٹیوں کو ان کے حوالے کردیا جائے گا اور خاندان کے فیصلے کے مطابق شادی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جرگے نے اس جوڑے کو سزا کے طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا۔ جرمانہ کی رقم سے 50 ہزارموقع پر ادا کردیے گئے جبکہ بقایا رقم 2 اقساط میں دینے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2019 میں جرگے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Sindh government

sindh

Jacobabad